ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاتھرس واقعہ: ایس آئی ٹی رپورٹ یوپی حکومت کے حوالے، پولس اور افسران کٹہرے میں!

ہاتھرس واقعہ: ایس آئی ٹی رپورٹ یوپی حکومت کے حوالے، پولس اور افسران کٹہرے میں!

Tue, 03 Nov 2020 20:58:11    S.O. News Service

لکھنؤ،3؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہاتھرس واقعہ سے متعلق جانچ کی رپورٹ ایس آئی ٹی نے اتر پردیش حکومت کے حوالے کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی کی اس رپورٹ میں کئی اہم نکات کا تذکرہ کیا گیا ہے اور اس میں پولس کے ساتھ ساتھ کچھ افسران کے کردار پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ یہ رپورٹ داخلہ سکریٹری بھگوان سوروپ نے انتظامیہ کو سونپی ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یو پی حکومت کے ذریعہ تشکیل ایس آئی ٹی نے واقعہ کے بعد پولس کی کارروائی اور ضلع میں پیدا حالات کی باریکی سے جانچ کی۔ ایس آئی ٹی نے ہاتھرس واقعہ سے جڑے سبھی لوگوں کے بیان بھی درج کیے اور متاثرہ کنبہ سے تفصیلی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ ہاتھرس واقعہ کے بعد لاپروائی کے الزام میں ضلع کے ایس پی، سی او سمیت دیگر ذمہ دار پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ہنگامہ بڑھنے اور دباؤ کے بعد یوگی حکومت نے داخلہ سکریٹری بھگوان سوروپ کی صدارت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ 3 رکنی ایس آئی ٹی میں ڈی آئی جی چندر پرکاش اور پی اے سی آگرہ کی پونم شامل تھے۔ ایس آئی ٹی کو ایک ہفتہ میں ہی اپنی رپورٹ جمع کرنی تھی، لیکن بعد میں کئی بار تاریخی بدلی گئیں اور اب یہ رپورٹ حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔


Share: